اجے دیوگن تامل فلم میں قسمت آزمائیں گے
اکشے کمار کے بعد اجے دیوگن بھی تامل فلم انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اجے دیوگن فلمساز شنکر کی فلم انڈین 2میں کمل ہاسن کے ہمراہ دِکھائی دیں گے۔
فلم انڈین1996،2 کی سپر ہٹ فلم انڈین کا سیکوئل ہے جس میں کمل ہاسن اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار اداکیے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اکشے کمار اپنے تامل فلموں کے کیریئر کا آغاز رجنی کانتھ کی فلم روبوٹ2سے کریں گے۔
دونوں فلموں میں سیکوئل کے علاوہ جو بات مشابہ ہے وہ یہ کہ دونوں اداکار فلم میں منفی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
اکشے کمار روبوٹ 2جبکہ اجے دیوگن انڈین 2میں وِلن کا کردار اداکریں گے۔
جب کمل ہاسن سے اس متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ مجھے بھی ایسا ہی کچھ بتایا گیا ہے۔ لیکن بالآخر یہ ڈائریکٹر کا معاملہ ہے۔
اگرچہ انڈین 2بنانے والوں نے ابھی تک کوئی آفیشل اعلان نہیں کیا لیکن فلم بننے کا آغاز رواں برس کے اختتام تک ہوجائے گا۔
شنکر فی الحال رجنی کانتھ کی فلم روبوٹ کی تیاریاں کررہے ہیں جو رواں سال 29نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
Zee News بشکریہ
Source
Comments are closed.