ابھیشیک اور ایشوریا 8 سال بعد ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر
بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن 8 سال بعد اپنے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک نے انوراگ کشپ کی فلم ‘گلاب جامن’ سائن کرلی ہے، اس فلم کے ہدایت کار سردیش میوارا ہوں گے۔
یہ بات تو واضح ہوگئی کہ ایشوریا اور ابھیشیک ایک ساتھ پھر اس فلم میں نظر آئیں گے تاہم فی الحال اس فلم کی کہانی کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔ یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ ہدایت کار کی جانب سے اس فلم کی باقاعدہ مکمل ٹیم کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
ایشوریا اور ابھیشیک 8 برس قبل فلم ‘راون’ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے اور اب مداح اپنی اس پسندیدہ جوڑی کو فلم ‘گلاب جامن’ میں دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے ان دنوں ایشوریا رائے بچن اپنی آنے والی فلم ‘فنے خان’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں سابقہ مِس ورلڈ پاپ گلوکارہ کا کردار نبھا رہیں ہیں۔
یاد رہے فلم میں ایشوریا کے علاوہ اداکار راج کمار راؤ اور انیل کپور بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم آئندہ ماہ 3 اگست کو سینما گھروں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
Comments are closed.